کرکٹر محمد سراج اور باکسر نکہت زرین کو 600 ، چھ سو گز زمین ؛ گروپ 1 کی ملازمت _ تلنگانہ کابینہ کا فیصلہ
تلنگانہ حکومت نے ریاست کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کرکٹر محمد سراج ، باکسر نکہت زرین اور شوٹر ایشا سنگھ محمد سراج سراج کو حیدرآباد میں فی کس 600 گز مکان کی زمین دینے کا فیصلہ کیا ہے اور محمد سراج اور نکہت زرین کو گروپ ون کی ملازمت دینے کی بھی کابینہ نے منظوری دی ہے ان دونوں کو ڈی ایس پی کی ملازمت دی جائے گی
۔اس بات کی اطلاع وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی
۔ کیرالہ کے وایناڈ میں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔ تلنگانہ کابینہ نے کیرالہ کے سانحہ پر تعزیتی قرارداد منظور کی۔ مرنے والوں کے ورثا سے تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضروری امدادی اقدامات فراہم کرنے کے لیے آگے آئی ہے۔
قانون ساز کونسل میں گورنر کوٹہ کے تحت پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کو تیسری مرتبہ امیدوار بناتے ہوئے اسے کابینہ میں منظوری دی گئی ہے