جنرل نیوز

گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے پرنسپل کی حیثیت سے ایچ۔ سدرشن راو متعین

نارائن پیٹ : یکم اگست ( اردو لیکس ) گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے پرنسپل کی حیثیت سے جناب ایچ سدرشن راو کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔ وہ قبل ازیں گورنمنٹ جونیر کالج ماگنور کے پرنسپل تھے۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے ریاست گیر سطح پر تبادلوں کا عمل انجام دئے جانے کے باعث گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے پرنسپل مسٹر پی۔ پرتاپ ریڈی کا تبادلہ گورنمنٹ جونیر کالج کوسگی پر کیا گیا اور ان کی جگہ مسٹر ایچ ۔ سدرشن راو کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔ آج انہوں نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کیا۔ واضح رہے کہ مسٹر ایچ ۔ سدرشن راو نارائن پیٹ ضلع انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آفیسر کی حیثیت سے زائد ذمہ بھی انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی جانب سے متبدلہ پرنسپلس کو تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button