جنرل نیوز
حیدرآباد کے شیخ پیٹ ڈیویژن کے کانگریس صدر کے عہدہ پر نئے قائد کو مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد کے شیخ پیٹ ڈیویژن کے کانگریس صدر کے انتخاب کے سلسلے میں مقامی کانگریس قائدین اور کارکنوں میں کافی تجسس پایا پایا جاتا ہے اس مرتبہ ڈیویژن صدر کانگریس کے عہدہ پر کسی نئے قائد کو مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مقامی کانگریس قائدین اور کارکنوں نے واٹس ایپ پر آن لائن پولنگ کروائی۔ جس میں موجودہ صدر ڈی ستیہ نارائن پر شدید ناراضگی دیکھی گئی۔ آن لائن پولنگ میں سی ایچ رمیش کو843 ، شیخ مقبول کو 698 اور موجودہ صدر ستیہ نارائن کو 335 ووٹ حاصل ہوئے۔ آن لائن پولنگ کے نتائج سامنے آنے کے بعد مقامی قائدین نے سکندرآباد ڈی سی سی کے صدر انیل کمار یادو ایم پی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مرتبہ ستیہ نارائن کو ہٹا کر مذکورہ دو قائدین سی ایچ رمیش یا مقبول میں کسی ایک کو صدر کے لئے منتخب کریں