جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی واردات ۔ مقتول کی نعش برہنہ حالت میں دستیاب

حیدر آباد۔ شہر میں قتل کی ایک اور واردات پیش آئی۔ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں انڈسٹریل ایریا کے قریب سنسان مقام پر 35 سالہ شخص کی نعش پڑی ہوئی دیکھ کر

 

مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ کسی نے نامعلوم شخص کا سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کر دیا، مقتول کی نعش برہنہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے مختلف زاویوں سے چھان بین شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اندرون 24 گھنٹے قتل کی یہ دوسری واردات ہے۔

 

کل ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کے ہاتھوں خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button