جرائم و حادثات

حیدرآباد کی فلم اداکارہ کا تملناڈو میں گینگ ریپ

File photo

حیدرآباد۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک فلم اداکارہ کے ساتھ ریاست تمل ناڑو میں اجتماعی عصمت ریزی کا شرناک واقعہ پیش آیا۔

 

تاخیر سے ملی اطلاعات کے مطابق 30 سالہ اداکارہ جس کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے، تمل ناڈو منتقل ہوئی۔ وہاں وہ اپنے رشتہ داروں کے پاس رہتے ہوئے فلموں میں کام کر رہی تھی، اس نے کافی نام بھی کمایا اس دوران اس کے رشتہ دار کہیں باہر گئے ہوئے تھے کہ ایک فلم اداکار کے ڈرائیور اور اس کے تین ساتھیوں

 

نے اداکارہ کے مکان میں داخل ہو کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر منہ میں کپڑا ٹھونس کر جنسی زیادتی کی۔ اس معاملے میں وہاں کی پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button