تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے 5 دنوں تک بارش اور ژالہ باری۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو اور آرینج الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ یہ پیش قیاسی حیدرآباد محکمہ موسمیات نے کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار سے پیر کی صبح تک نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کیلئے آرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

منچیریال، نرمل، کریم نگر، پیداپلی، بھوپال پلی، ملوگو، کتہ گوڈیم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، بھونگیر، عادل آباد، آصف آباد اور میڑچل ملکاجگیری اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پیر سے منگل کی صبح تک عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل، جگتیال، سرسلہ اور بھوپال پلی اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ رنگا ریڈی، حیدرآباد اورمیڑچل ملکاجگیری میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

 

کریم نگر، نلگنڈہ، وقارا آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، عادل آباد، پیدا پلی، بھوپال پلی، ملوگو، رنگاریڈی، حیدرآباد، ملکاجگیری، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اورگدوال اضلاع میں منگل سے چہارشنبہ تک کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ چہارشنبہ سے جمعہ تک ریاست بھر کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button