رات دیر گئے بلا وجہ باہر گھومنے سے پرہیز کرنے نوجوانوں کو مشورہ _ بھینسہ اے ایس پی اویناشں کمار
بھینسہ _ 7 اگست ( اردولیکس) نرمل ضلع بھینسہ شہر میں اڈیشنل ایس پی اویناشں کمار نے پولیس جوانوں کے ہمراہ مدینہ کالونی کے مختلف گلیوں میں پیدل دورہ کرتے ہوئے رات دیر گئے باہر گھومنے والے نوجوانوں کو بلا وجہ باہر گھومنے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی بعد ازاں اے ایس پی اویناشں کمار نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو موٹر سیکل چلانے بغیر رجسٹریشن، بغیر نمبر پلیٹ یا بغیر لائیسنس کے موٹر سائیکل چلانے پر ان موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا
۔اے ایس پی اویناشں کمار نے کم عمر موٹر سیکل چلانے والے بچوں کو اپنے والدین کو پولیس اسٹیشن بھیج کر درست دستاویزات بتاکر اپنی اپنی موٹر سیکل حاصل کرلینے کی بات کہی۔اس کے علاوہ بھی ہاسپٹل کے اندر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی تنقیح کی اور کہا کہ سبھی سی سی ٹی وی کارکرد ہونے چاہئیے۔ پیدل دورہ کے موقع پر اے ایس پی اویناشں کمار نے نیوز ایکسپریس کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام و نشہ آور چیزوں کی خرید و فروخت کیلئے بھینسہ پولیس کافی متحرک ہو چکی ہے گلیوں میں پیدل دورہ کا مقصد نوجوانوں میں بڑھ رہے نشہ کرنے والی چیزوں کی روک تھام ہے جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ نشہ میں کوئی بھی جرم کرنے سے گریز نہیں کررہا ہے
اے ایس پی اویناشں کمار نے مدینہ فنکشن ہال کے پاس موجود نوجوانوں اور بچوں سے دوستانہ انداز میں بات کرتے ہوئے پڑھائی پر دھیان دینے راتوں میں بلا وجہ گھومنے پھرنے لڑائی جھگڑوں سے دور رہنے نوجوانوں کو مشورہ دیا اور کوئی بھی مسائل پیش آنے پر اپنے دفتر پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اے ایس پی سے راست ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل بتانے کی بات کہی اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی کے علاوہ ٹی ایس ایس پی کے پولیس جوان بھی موجود تھے