کار کو سائیڈ نہ دینے کے الزام میں مسلم نوجوان کا بے دردی سے قتل _ آندھراپردیش میں دل دہلا دینے والا واقعہ
حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس) کار کو سائیڈ نہ دینے کے الزام میں چند شر پسندوں نے ایک مسلم نوجوان پر چاقووں سے دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع کے چیرالہ ٹاون میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق چیرالہ کا رہنے والا نوجوان سید عارف (18) سائیکل پر ایپورپالم جا رہا تھا اس دوران سڑک پر اس کا دوست منوج بھی بائک پر جا رہا تھا۔یہ دونوں سڑک پر باتیں کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ پیچھے سے ایک کار نے ہارن بجاتے ہوئے آرہی تھی کار میں 5 نوجوان سوار تھے فوری طور پر کار کو سائیڈ نہ دینے پر کار میں سوار نوجوان برہم ہوگئے اور انہوں نے کار کو روک دیا۔ اور کار سے اتر کر سید عارف سے جھگڑا کرنے لگے ۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ان نوجوانوں نے کار میں رکھے ہوئے چاقووں کو نکال کر عارف پر بے دردی سے حملہ کردیا۔
جس کے نتیجے میں عارف شدید زخمی ہوگیا اور اس کا کافی خون بہہ گیا۔ فوری طور پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے عارف کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔تاہم درمیان میں ہی عارف زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ہاسپٹل پہنچنے کے بعد ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا
پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ عارف کو سائیڈ نہ دینے کی وجہ سے قتل کیا گیا یا پھر اسے منصوبہ طریقے سے قتل کیا گیا۔پولیس حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے