مبارکباد

ڈاکٹر محمد رشید علی کوشوگر اسپشلسٹ اور ڈاکٹر فریدہ بیگم کو ابو ظہبی میں بیسٹ پیتھالوجیکل ایورڈ ملنے پر تہنیت ومبارکباد

نظام آباد10/اگسٹ  (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس)شعبہ طب میں ڈاکٹری کا پیشہ ایک عظیم خدمت کا پیشہ جس سے انسانیت کی ایک بڑی ضرورت کی تکمیل ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ سماج اور معاشرہ کو ڈاکٹرس کی ضرورت ہوتی ہے جو مختلف امراض کا کامیاب علاج کرکے انسانی جسم کو راحت وسکون کے قابل بناتے ہیں اسی پیشہ سے وابستہ شہر نظام آباد میں ڈاکٹر محمد رشید علی گذشتہ گیارہ سال سے خدمات انجام دیتے ارہے ہیں مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ وخادم دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ نظام آباد ذیابطیس سنٹر پہونچ کر ڈاکٹر محمد رشید علی اور آپ کی اہلیہ ڈاکٹر فریدہ بیگم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ الحمدللہ گذشتہ گیارہ برس سے شہر نظام آباد میں اپنی طبی خدمات انجام دے رہے ہیں جو یقیناً مبارکبادی کے مستحق ہیں ملک وبیرون ملک میں آپ کی اس عظیم شہرت کو نیک فال تصور کرتے ہوئے مزید بہتر سے بہتر خدمات انجام دینا چاہیے واضح رہے کہ خوشی کے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بلالحاظ مذہب وملت ایک مفت شوگر کیمپ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے

 

ہم شہریان نظام آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کریں نیز چند سال قبل بھی آپ دونوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےسابقہ چیف منسٹر وگورنرکے روشیا کے ہاتھوں ویدیا رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا حالیہ دنوں میں ابوظہبی میں دنیا کی مختلف مشہور ومعروف شخصیات کے ہاتھوں ماہر شوگر ایوارڈ دیا گیا اور چند دنوں بعد تاشقند سے بھی آپ کو دعوت دی گئی جہاں طبی اعتبار سے مختلف پروگراموں میں شرکت کرتے ہؤے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے شہر نظام آباد ودیگر شہروں سے وابستہ ہزاروں افراد نے تاحال استفادہ کرتے ہوے اطمینان کا اظہار کیا

 

اسی طرح ڈاکٹر فریدہ بیگم جنہوں نے کافی محنت و مجاہدہ کے ساتھ عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرتے ہوے چند سال اسسٹنٹ پروفیسر کی خدمات انجام دیں بعد ازاں شہر نظام آباد کے گورنمنٹ کالج میں دس سال پروفیسر کی حیثیت سے کام کیا آپ کی حسن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد میں بحیثیت۔ تقرر عمل میں آیا واضح رہے کہ کورونا مہاماری کے دوران بھی آپ نے انسانیت کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے شب وروز مریضوں کی خدمت کی جس پر کلکٹر نظام آباد ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حسن خدمات ایوارڈ سے نوازا اور ترقی دیتے ہوئے کاماریڈی گورنمنٹ ہاسپٹل میں پیتھالوجیکل hod اور پرنسپال گورنمنٹ کالج کے عہدہ پر فائز کیا شہر نظام آباد میں بھی نظام آباد ڈائگناسٹک سنٹر کے نام اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں

ہم سمجھتے ہیں کہ آپ شہر نظام آباد بلکہ پورے علاقہ تلنگانہ کے لےء قیمتی سرمایہ ہیں جس کی قدردانی کرنا چاہئے چونکہ یہ دور انتہائی تخصصات کا دور ہے یہاں نافع کے مقابلہ میں انفع کو ترجیح دی جاتی ہے بہتر سے بہتر کی تلاش میں آج زمانہ پیش رفت کررہا ہے الحمدللہ ڈاکٹر فریدہ بیگم نے اپنی مخلصانہ خدمات سے جونام کمایا ہے یہ محض فضل خداوندی ہے اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے

ہم سب دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں حضرات سے مزید قوم وملت کی خدمات کا کام لے اور ترقیات کی بلندیوں پر پہونچاے اس موقع پر مولانا ارشد علی قاسمی مفتی عبد الماجد قاسمی مولانا اعجاز قاسمی مولانا عبد الناصر قاسمی مفتی سہیل قاسمی مولانا ابرار قاسمی حافظ فیاض مخدوم محی الدین حافظ راشد حافظ حنیف حافظ عبد الستار کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button