ایجوکیشن

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی ایم اے‌اردو میں داخلے

حیدرآباد ۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی (یوجی سی سے مسلمہ- NAAC-A گریڈ )کے ایم اے اردو میں تعلیمی سال 25-2024میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے، ایسے امیدوار جنھوں نے ڈگری میں ایک مضمون اردو کیساتھ کامیاب ہیں وہ داخلہ کے اہل ہیں، داخلہ کے لئے کوئی انٹرنس ٹسٹ نہیں ہے، ڈائرکٹ داخلہ لے سکتے ہیں، داخلہ کے لئے کسی بھی ای-سیوا سنٹر سے فارم آن لائن پر کرواسکتے ہیں۔

 

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے پی جی اسٹیڈی سنٹرس تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں تقریبآ ہر ضلع ہیڈکوارٹرس میں قائم ہیں۔تلنگانہ ریاست میں حیدرآباد، محبوب نگر، کریمنگر، نظام آباد، ورنگل، نلگنڈہ، سدی پیٹ، عادل آباد اور دیگر اضلاع میں قائیم ہیں جبکہ ریاست آندھراپردیش میں کڈپہ، کرنول، چتور، اننت پور، وجئے واڑہ، گنٹور اور دیگر اضلاع میں قائم ہیں، آن لائن داخلہ کی خری تاریخ 30/اگسٹ مقرر ہے، داخلہ لینے والے تمام اسٹوڈنٹس کو کتابیں بالکل فری دئیے جاتے ہیں۔

 

داخلہ میں عجلت کریں، پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پرداخلہ حاصل کریں، شعبہ اردو میں اعلی تعلیم یافتہ، تجربہ کار فیکلٹیز موجود ہیں، مزید تفصیلات کے لئے شعبہ اردو،ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی، جوبلی ہلز، حیدرآباد میں انچاج صدر شعبہ ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم محی الدین سے راست یا فون نمبر 9849402769 پر ربط کریں۔

 

اس مسیج کو زیادہ سے زیادہ اسٹوڈنٹس اور اولیائے طلبہ تک پہونچائیں، تاکہ داخلہ سے محروم نہ رہ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button