سماج کو نشہ سے پاک بنانے دردمند شہریوں اور طلباء واساتذہ کو آگے آنے کی تلقین : کلکٹر حیدرآباد
نشہ مُکت بھارت پروگرام سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گولکنڈہ اردومیں کلکٹر حیدرآباد کا خطاب ـ طلباء اور اساتذہ کو حلف دلایا گیا
حیدرآباد12- اگست ( اردو لیکس) کلکٹر حیدرآباد انودیپ درشٹی آئی اے ایس نے کہا کہ سماج کو نشہ سے پاک بنانے میں سماج کے تمام درد مندعوام بالخصوص طلباء اور اساتذہ اپنا کلیدی رول اداکریں ہمارا معاشرہ نشہ کی لعنت سے پاک ہوگا تو ہماری ہمہ جہتی ترقی میں مزید تیز رفتار ترقی ہوگی کلکٹر حیدرآباد 12- اگست پیر 2024- کو حیدرآباد کے گولکنڈہ منڈل میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اردو گو لکنڈہ میں نشہ مُکت بھارت ابھیان ( نشہ سے پاک ہندوستان ) تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ان خیالات کا اظہار کیا
اور طلبا ء وطالبات اور اساتذہ کو حلف دلایاانہوں نے کہا کہ ہم سارے ریاست تلنگانہ سے منشیات کے خاتمہ کے لئے بھر پور کوششیں کریں ہماری مہم سے سماج میں ایک روشن اور تابناک دور آۓ گا اس موقع پر ضلع مہتمم تعلیمات حیدرآباد محترمہ آرروہنی ،ڈپٹی ای او گولکنڈہ جناب رمناراجو ‘ ڈپٹی آئی او ایس جناب محمد مقبول احمد ‘ تحصیلدار گولکنڈہ محترمہ ڈی اہا لیہ ‘ ڈائریکٹرمحکمہ بہبودئ معذورین محترمہ شیلجہ ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرجناب راجندر ‘ محترمہ ومشیکا (سنٹرل ٹیم ) اور دیگر موجود تھے
تمام معززین کا صدر معلمہ محترمہ سنگوری مائتری کے علاوہ اساتذہ جناب سید یونس ‘ محترمہ ام عائشہ ‘ جناب احمد علی طیب ‘ جناب اکرام الباقی ‘ جناب رضوان علی ‘ جناب ایس سریش ‘ محترمہ انیس النساء ‘ جناب محمد رفیع ‘ محترمہ نجم النساء بیگم ‘ جناب محمد آصف شریف ‘ جناب گُرّم راجو ‘ محترمہ کوثر سلطانہ’ ڈاکٹر شفیق احمد ‘ محترمہ فرحانہ بیگم ‘ محترمہ سیدہ معراج النساء ‘ جناب محمد کمال احمد ‘ جناب محمد وقار الدین ‘جناب رحمت اللہ خان ‘ جناب اشرف عالم خان اور جناب ایم اے رفیق نے کلکٹر جناب انودیپ درشٹی کی فکر انگیز نصیحتوں پر عمل کرنے کے لئے طلباء وطالبات پر زوردیا کلکٹر حیدرآباد نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوۓ کہاکہ نشہ کی عادت سے جسمانی صحت بُری طرح متاثر ہوجاتی ہےصحت پر کافی مضر اثرات ہوتے ہیں بعض لوگ بالخصوص نوجوان نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہیں اور بھیانک حادثہ سے دوچارہونے کے سبب اپنی قیمتی جان کھو دیتے ہیں اور دوسروں کی زندگی بھی خطرہ سے دوچار کردیتے ہیں نشہ کی حالت میں انسان خود اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکتا جس کی وجہ سے وہ قتل جیسے سنگین اور ناقابل معافی جرم کا مرتکب بھی ہوجاتا ہے انہوں نےطلباء کو تلقین کی کہ وہ خود کو ہر قسم کے نشہ سے سختی سے دور رکھیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں اور اگر کوئی اس طرح کے عمل میں ملوث دکھائی دے تواس بات کی پولیس کو اطلاع دیں انہوں نے مزید کہاکہ منشیات کے استعمال کے خلاف شعور بیداری مہم وقت کاتقاضہ ہے ہم سب کو اس سلسلہ میں انفرادی اور اجتماعی طورپر حصہ لینا ہوگا
سماج سے منشیات کے خاتمہ پر ہمارے معاشرہ وگھروں میں خوشحالی ہی خوشحالی آۓ گی طلباوطا لبات نے کلکٹر حیدرآباد جناب انودیپ درشٹی کے زرین خیالات کو بغور سماعت کیا اور اس بات کا بھی عہدکیا کہ وہ سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی مہم میں ہر ممکن حصہ لیں گے اور عوامی شعور بھی بیدار کریں گے