تلنگانہ

تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کی نئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل _ وعدوں کو پورا کرنے حکومت سے کیا مطالبہ

حیدرآباد _ 12 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے سرکاری ملازمین بشمول ٹی این جی اوز، اساتذہ، گزیٹیڈ آفیسرز اور وظیفہ یابوں کی تنظیموں نے نئی  جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جو ملازمین کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کے لئے جدوجہد کرے گی۔ پیر کو نامپلی ٹی این جی او بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔جس میں مختلف ملازمین تنظیموں کے 15 قائدین کے ساتھ ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی

 

۔اس موقع میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا کہ کانگریس  حکومت کو اقتدار میں آئے 9  ماہ ہو چکے ہیں، لیکن سرکاری ملازمین کو دی گئی کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ۔  جے اے سی قائدین نے کہا ہے کہ وہ 15 دن  میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

کانگریس اقتدار میں آکر 9 ماہ ہو چکے ہیں، پی آر سی، ڈی اے دینے کا وعدہ انتخابی منشور میں کیا تھا، لیکن اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔ چار ڈی اے زیر التواء ہیں انہوں  نے پرانی پنشن اسکیم سی پی ایس کو ختم کرکے او پی ایس فوراً نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔جس کو   کانگریس کے منشور میں بھی شامل کیا گیا تھا ۔ ہیلت اسکیم کو فوری شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا

 

۔انہوں نے کہا کہ پیشرو بی آر ایس حکومت ملازمین دوست قرار دیتے ہوئے کبھی بھی ایک تاریخ کو تنخواہ جاری نہیں کی۔موجودہ حکومت ملازمین کو ایک تاریخ کو تنخواہ ادا کررہی ہے لیکن  کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کو ایک تاریخ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ انھیں بھی وقت پر تنخواہیں ادا کی جائیں۔جے اے سی قائدین نے کہا کہ ہم اپنی تحریک میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ ان قائدین نے چیف منسٹر  ریونت ریڈی کے غیر ملکی دورے سے واپس آنے کے بعد  یونین کے قائدین کو  بات چیت کی دعوت دینے کی اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button