جنرل نیوز

حج پر جانے کے خواہشمند اساتذہ کیلئے خوشخبری

حیدرآباد ۔ محمد اقبال صدر TSTU ضلع حیدرآباد اور احمد خان جنرل سکریٹری TSTU ضلع حیدرآباد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ حج کا ارادہ کرنے والے اساتذہ کےلئیے خوشخبری ہے کہ 2025 کا حج 2 یا 3 جون سے شروع ہوگا یعنی تقریبا” حج کا یہ سفر گرمائ تعطیلات میں آنے والا ہے۔

 

اس زرین موقع کا ہمارے اساتذہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور فوری حج 2025 کےلئیے اپنا فارم داخل کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ 13 اگسٹ سے حج کا فارم آن لائن داخل کرنے کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کی آخری تاریخ 9 سپٹمبر ہے۔واضح ہوکہ فارم داخل کرنے کےلئیے آپ سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا جاتا ہے ہاں اگر آپ منتخب ہوتے ہوں تو پھر بعد میں فارم داخل کرنے کی فیس فی حاجی صرف 200 لئیے جاتے ہیں۔

 

اگر آپ کے پاس 15 جنوری 2026 تک valid پاسپورٹ ہوتو آپ سے درخواست کی جاتی ہیکہ کم از کم آپ فارم تو داخل کرہی دیں باقی اللہ پر چھوڑ دیں ۔اللہ آسانی کا معاملہ فرمائے۔آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button