ریل بنانے کے دوران فون ہاتھ سے چھوٹ گیا _ موبائل کو پکڑنے کی کوشش میں لڑکی 6ویں منزل سے گر پڑی
نئی دہلی _ 13 اگست ( اردولیکس ڈیسک) آج کل بچوں اور نوجوانوں کو ریل بنانے کا اتنا شوق ہے کہ وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی دریغ نہیں کرتے. اسی طرح کا ایک واقعہ اترپردیش کے غازی آباد میں پیش آیا۔
جہاں اندرا پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والی کلاؤڈ 9 سوسائٹی میں 16 سالہ مونیشا نامی لڑکی اپنے فلیٹ کی بالکونی میں کھڑی تھی اور اپنے موبائل سے ریل ویڈیو بنا رہی تھی۔مونیشا ویڈیو کی شوٹنگ کر رہی تھی کہ اس کے ہاتھ سے موبائل چھوٹ گیا۔ اسے پکڑنے کی کوشش میں وہ بالکونی سے سیدھے گراونڈ فلور پر گر گئی
۔لڑکی کے چھٹی منزل سے سوسائٹی کے احاطے میں گرنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ ڈر گئے، لڑکی نے چینخ وپکار کرتے ہوئے گاڑی لے آؤ گاڑی لے آؤ، ایمبولینس بلاؤ کی آوازیں کی ۔ اس کے بعد ایمبولینس میں لڑکی کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ لڑکی کی ماں بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں اور وہ بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ہاسپٹل چلی گئی ہیں۔سر پر شدید چوٹوں کے باعث لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اور وہ ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔