نیشنل

بی جے پی کے مقامی لیڈر کی شرمناک حرکت ، ایک قبائلی نوجوان کے چہرے پر کردیا پیشاب _ مدھیہ پردیش میں انسانیت سوز واقعہ

بھوپال _ مدھیہ پردیش میں ایک انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں بی جے پی کے مقامی لیڈر نے سڑک کے  کنارے بیٹھے قبائلی نوجوان کے سر پر پیشاب کر دیا۔ نوجوان اور اس کے گھر والوں نے بی جے پی کارکن کی دہشت کے خوف سے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی۔ بتایا جاتا ہے کہ شراب کرنے والا بی جے پی یوا مورچہ کا ضلع نائب صدر پرویش شکلا ہے جو مقامی رکن اسمبلی کا قریبی بتایا گیا ہے

متاثرہ قبائلی نوجوان یومیہ اجرت پر کام کر رہا تھا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع میں پیش آیا۔ یہ تو معلوم نہیں کہ یہ واقعہ کب پیش آیا لیکن سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو کافی شور مچا ہوا ہے۔ اس واقعہ کو لے کر کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتیں بھی ریاستی حکومت پر برہم ہیں۔

 

مدھیہ پردیش کے  چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے ٹوئٹر پر کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ ویڈیو ان کی توجہ میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حکام کو متعلقہ مجرم کو فوری گرفتار کرنے اور مناسب کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button