تلنگانہ

رشوت طلب کرنے والے برقی ملازمین کے خلاف ان نمبرات پر شکایت کریں۔ مشرف فاروقی

حیدرآباد ۔ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے عملہ یا عہدہ داروں کی جانب سے رشوت طلب کرنے پر شکایت کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ ادارہ کے سی ایم ڈی مشرف فاروقی نے یہ بات بتائی انہوں نے کہا کہ دفتر سی ایم ڈی میں بدعنوانیوں سے متعلق شکایتوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں رشوت طلب کرنے والوں کی اطلاع فون نمبرات پر بھی دی جاسکتی ہے۔

040/234548847

7680901912

انہوں نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے برقی صارفین کیلیے معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، بعض ملازمین اور عہدہ دار رشوت ستانی کے واقعات میں ملوث ہو کر ادارہ کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button