تلنگانہ

شمس آباد ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چہارشنبہ کی صبح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ایئرپورٹ سے آندھرا پردیش کے وجے واڑہ کے لیے روانہ ہونے والی ایئرلائنز کی پرواز 591 میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد شدید تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

 

رن وے سے ٹیک آف کے فوراً بعد پائلٹ نے طیارے میں خرابی کا پتہ چلا لیا اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر بغیر کسی تاخیر کے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) حکام کو اطلاع دی۔ طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اتارنے کی اجازت طلب کی گئی جس پر اے ٹی سی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہنگامی پروٹوکول نافذ کیے اور طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

 

پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو شمس آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر انتہائی محفوظ طریقے سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس کے ساتھ ہی طیارے میں موجود مسافروں اور عملے کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ حکام نے بھی راحت کی سانس لی۔

 

لینڈنگ کے بعد تکنیکی ماہرین کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طیارے میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کا معائنہ کیا اور اسے دور کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے۔ طیارے میں سوار تمام مسافروں کے بحفاظت باہر نکل آنے پر

 

سب نے اطمینان کا اظہار کیا۔ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ایئرلائنز انتظامیہ متبادل پرواز کا انتظام کر رہی ہے۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button