ممبئی: اسٹیشن پر ٹفن باکس دھونے کے دوران لڑکا ٹرین کی ٹکرسے ہلاک۔ ویڈیو وائرل
ممبئی: ایک 17 سالہ لڑکا ممبئی میں لوکل ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، حکام نے بتایا کہ حادثہ کا ویڈیو تقریباً دو ہفتے بعد منظر عام پر آیا ہے۔میانک شرما نامیلڑکا ملاڈ اسٹیشن پر پلیٹ فارم 3 کے کنارے پر کھڑا تھا کہ تیز رفتاری سے چلتی ٹرین نے اسے ٹکر مار دی۔
یہ واقعہ 17 جون کو اس وقت پیش آیا جب متاثرہلڑکا پٹریوں کے قریب دوست کے ساتھ اپنا لنچ باکس دھو رہا تھا کہ اسے ٹرین نے ٹکر دے دی، ٹرین کی ٹکر کے ساتھ ہی لڑکا اچھل کرپلیٹ فارم پر گر پڑا۔حکام نے بتایا کہ اس لڑکے کو کاندیولی کے شتابدی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ریلوے اسٹیشن میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ دلخراش حادثہ کا منظر قید ہوگیا۔
The accident took place when he was standing to wash a #lunchbox on platform 3 of Mumbai's #Maladrailwaystation when he was hit by a sudden fast local. A 17-year-old youth died on the spot in this #accident. #MayankAnilSharma is the name of the youth who #died. #Mumbai pic.twitter.com/lufe21QdWn
— TodaysVoice24News, Sayed Imran – Editor (@todaysvoice24nz) June 30, 2023