ایس ٹی یو بھون کاچی گوڑا میں اساتذہ کی تہنیتی تقریب۔
اسٹیٹ ٹیچرز یونین تیلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے شعبہ تعلیمات میں پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کرام کی ایس ٹی او بھون کاچی گوڑا حیدرآباد میں گل پوشی اور شال پوشی انجام دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ ٹیچرز یونین کے ریاستی صدر ایم پروت ریڈی نے کہا کہ اساتذہ سماج کے معمار تصور کیے جاتے ہیں اور اساتذہ کی عزت افزائی ان میں کام کرنے کے جذبے کو مزید تقویت پہنچاتی ہے۔اور ایس ٹی او کی جانب سے یہ کام ہمیشہ کیا جاتا رہا ہے،ریاستی معتمد عمومی سدا نندنم گؤڑ جنہیں حال ہی میں بین الاقوامی ٹیچر کانفرنس ارجنٹینا میں ہندوستان کے تعلیمی معیار پر نمائندگی کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی اور پروموشن حاصل کرنا ہر ایک معلم کا جائز حق ہے اور ایس ٹی یو اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔
ایس ٹی یو ضلع حیدراباد کے صدر جناب محمد افتخار الدین نے ترقی پانے والے اساتذہ اکرام کی خدمات کا تذکرہ کیا اور ان کا تعارف پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیمات میں ترقی حاصل کرنا ہر معلم کا بنیادی حق ہے اور ایس ٹی یو اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ ،حصول اور بحالی میں ہمیشہ دوسروں سے آگے رہنے والی انجمن ہے۔
اس موقع پر شاہد علی حسرت نے ریاستی قائدین کو ڈی ایس سی 2024کے جلد از جلد تقررات ، ڈی اے، پی آر سی , ودیا والنٹیئر کے تقررات کیلئے نمائندگی کی اور اس تقریب کے اہتمام پر منتظمین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر محمد صلاح الدین ,محمد تمیز احمد، محمد عبدالماجد،مرلی دھر ریڈی،شفیع الدین ظفر،ارشدںسلام،کمال احمد ،ایل ایم پرساد،محمد عبدالمجید، تنظیم، ملیشوری سری نواس ریڈی ،وینکٹ ریڈی وملا، روندر ریڈی سید حبیب اور وٹھل کی گل پوشی و شال پوشی انجام دی گئی۔
اس موقع پر ایس ٹی او قائدین، محمد معراج الدین ،محمد عبدالحبیب،محمد بشیر الدین محمد شفیع الدین ظفر،منیر الدین غوری پول ریڈی، کرونا کر ریڈی ،سبا راؤ ، محمد عبدالباری محمد عبدالرشید ، محمد عبدالقدیر ،صبیحہ بیگم،اظہر جہاں،عماد الدین انصاری،اور مختلف منڈلوں کے ذمہ داران موجود تھے۔
جلسے کی کاروائی اور تنظیمی امور محمد افتخار الدین نے انجام دیے اور محمدعبدالحبیب ضلعی خازن ایس ٹی یو نےاظہار تشکر کیا۔