مضامین
خبر پہ شوشہ۔ بوٹی کے لئے “ تکا بوٹی “
ریاض ۔ کے این واصف
شادی کی تقریب میں حسب طلب مٹن کا سالن پیش نہ کئے جانے پر دلہا اور دلہن والوں کے بیچ جھگڑا ہوگیا۔ یعنی محبت کے رشتہ کے قیام کی ابتداء ہی میں ناخوشگواری پیدا ہوگئی۔ “اردو لیکس” نیوز پورٹل پر شائع ایک افسوس ناک خبر کے مطابق
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے دو مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے درمیان طئے پائی شادی میں دلہا کے رشتہ داروں نے حسب خواہش مٹن کا سالن مہیا نہ کئے جانے پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔بحث و تکرار، گالی گلوج آگے بڑھ کر ہاتھاپائی، پھر ایک دوسرے پر برتن اور کرسیاں سے حملہ، نتیجتاُ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔
سوشیل میڈیا پر سرگرم رہنے والوں نے ویڈیو بناکر وائرل کردیا۔ موقع پر پولیس پہنچ گئی۔ آخرکار بوٹی کے لئے “ تکا بوٹی “ کا یہ فساد قابو میں آیا۔