جنرل نیوز

موضع گرگل کے ہونے اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے کل مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے دفتر میں اہم مشاورت کی گئ 

      *کسی بھی قوم کی ترقی اصلاح کے بغیر نا ممکن*
سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
 (_____) حافظ محمد عبد الواجد علی صاحب حلیمی نائب ناظم مدرسہ مصباح الھدیٰ کاماریڈی کے اطلاع مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاما ریڈی کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ  طلباء وطالبات کا تعلیمی مظاہرہ بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا مسجد فہیم فیروز موضع گرگل بتاریخ 15 جنوری 2023 بروز اتوار صبح 10 تا ظہر منعقد ہوگا جسکی صدارت مجاہد ملت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاما ریڈی فرمائیں گے مہمان خصوصی کی حیثیت حضرت مولانا عبد الناصر صاحب صدر جمعیتہ علماء محبوب نگر و محترم حافظ عبد الرحمن صاحب ناظم اداره منیر الاسلام حیدرآباد شرکت فرمائیں گے نظامت مفتی خواجہ شریف مظاہری انجام دیں گے علاوہ ازیں اطراف و اکناف کے ائمہ علماء ذمہ دران مجلس تحفظ ختم نبوت کی شرکت ہوگی ملت اسلامیہ سے خصوصی درخواست کی جاتی ہیکہ ہونے والے اس پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اطراف و اکناف کے لوگوں کو اس کی دعوت بھی دیں، اس مشاورتی اجلاس میں  حضرت حافظ عبداللہ صاحب ناظم مدرسہ ابوبکرصدیق ابراہیم پور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی جبکہ حافظ مجاہد صاحب استاذ مدرسہ  مصباح الہدی مولانا منظور عالم صاحب  جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء منڈل کاماریڈی حافظ محمد اطہر صاحب امام وخطیب ملو پلی حافظ محمد اسداللہ  امام وخطیب عنبر پیٹ مولانا محمد نظر الحق صاحب صدر جمعیتہ علماء منڈل کا ماریڈی حافظ محمد عدنان ذاکر صاحب پریس سیکرٹری جمعیتہ علماء منڈل کاماریڈی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button