جنرل نیوز
صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ کو رحیم سیفی کی مبارکباد و تہنیت

کورٹلہ 9 /سپتمبر (پریس نوٹ)رحیم سیفی ریاستی کانگریس قائد نے ایم ایل اے کوارٹرس پر نئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد و تہنیت پیش کی۔رحیم سیفی نے صدر آل انڈیا کانگریس ملک ارجن کھر گے‘سونیا گاندھی‘راہول گاندھی‘پرینکا گاندھی اور چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے مہیش کمار گوڑ کو ٹی پی سی سی صدر نامزد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ نظام آباد شہر کو تیسری مرتبہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی)صدارت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔جو قابل فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ کو صدر پردیش کانگریس پارٹی مقرر کئے جانے پر ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ کو سماج کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔اس موقع پر خیرات آباد کے وجئے ریڈی بھی موجود تھی۔