انٹر نیشنل

“خندمہ” پہاڑ جہاں سے مکہ مکرمہ کا دلکش نظارہ کیا جا سکتا ہے

ریاض ۔ کے این واصف

زائرین مکہ اپنے قیام کے دوران تاریخی و تفریحی مقامات دیکھنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔ “ایس پی اے” کی اطلاع کے مطابق مکہ مکرمہ میں واقع “خندمہ” پہاڑ اپنے بہترین محل وقوع کی وجہ سے شہریوں اور زائرین کے لیے کشش کا باعث ہے۔مسجد الحرام کے قریب واقع ہونے کے باعث پہاڑ سے شہر مقدس کا خوبصورت منظر دکھائی دیتا ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ دنوں مکہ میں ہونے والی بارش سے اہل مکہ کی بڑی تعداد پہاڑ پر تفریح کے لیے گئی۔ایس پی اے کے فوٹو گرافر نے پہاڑ کے بلند مقام سے شہر مقدس کی خوبصورت تصاویر بنائی ہیں جن میں مسجد الحرام کے علاوہ شہر کے قدیم اور جدید علاقوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

پہاڑ کے شمال میں “المسفلہ” محلہ ہے جبکہ جنوبی سمت “جرول” کا علاقہ ہے۔پہاڑ کا مشرقی علاقے سیکنڈ رنگ روڈ کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ مغربی جانب مکہ کے قدیم علاقے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button