ایجوکیشن

آل انڈیا آئیڈئیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ( آئیٹا)ضلع نظام آ باد کے زیر اہتمام تعلیمی سال24-2023کےکل 23 منڈلوں کے اردو میڈیم ٹاپرس کو تہنیت و ایوارڈس کی تقسیم۔ 

نظام آباد 17/ستمبر (اردو لیکس)آئیٹا ضلع نظام آبادکے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تہنیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع نظام آباد کے 23 منڈلوں کے اردو میڈیم یس یس سی ٹاپرس طلباء نے اپنے والدین کے ہمرت شرکت کی . ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ افتتاحی کلمات شیخ عارف الدین سیکریٹری آئیٹا نظام آباد نے ادا کئے۔ اور آئیٹا کا تعارف و سرگرمیاں اور کارکردگی پیش کرتے ہوۓ مثالی طالب علم کے اوصاف بیان کئے محترمہ اسماء جبین پرنسپل ٹمریز منتھنی پداپلی نے طلبا کو انگریزی میں مخاطب کیا اور طلباء کے روشن مستقبل کے لئے زرین مشوروں سے نوازا۔ سید عبدالنعیم سابق ضلعی صدر آئیٹانے اردو میڈیم ذریعہ تعلیم کو اختیار کرنے پر زور دیا بچوں کو اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے کے فوائد بتاۓ۔ علیم الدین رسورس پرسن نے استاد کی عظمت بیان کی۔اور اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی تلقین کی۔ محترمہ کوثر تبسم نے خصو صا لڑکیوں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا شرعی دائرے میں رہتے ہوے کس طرح اعلی تعلیم حا صل کریں ۔ محمد یقین الدین ریاستی صدر آئیٹا تلنگانہ نے کرئیر گائیڈنس کے متعلق شعور بیدار کیا۔ اور وقت کی ضرورت تقاضوں کے مطابق پیشہ اختیار کر نے کی تلقین کی ۔ محمد الیاس احمد صاحب نے صدارتی کلمات ادا کئے اور اساتذہ کو آئیٹا سے منسلک ہوکر قوم و ملت کی خدمت کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔ خواجہ خلیل نظامت کے فرائض انجام دیئے اس موقع پر طلباء کو شال اور مومنٹو کے ذریعے تہنت پیش کی گئی ضلع سطح پر اردو میڈیم میں 9.5 جی پی اے کے ساتھ سب سے ٹاپ کرنے والی سمعیہ فردوس بنت محمد اکبر بھیمگل کو آئیٹا نظام آباد کی جانب سے دو ہزار روپئے نقد ایوارڈ دیا گیا۔اور خالد قیصری یادگار ایوارڈ کے طور پر سمعیہ فردوس اور شیخ رضی کو فی کس پانچ سو روپے نقد ایوارڈ دیا گیا۔ اس پروگرام میں امجد اللہ اسکول اسسٹنٹ علیم الدین خازن آئیٹا نظام آباد۔آئیٹا آفس بیرئیر محترمہ قومی کوثر ،امتل منیر شاہین ، ہاجرہ نکہت نے شرکت کی اسحاق حسین نے تمام مہمانوں ،شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button