تلنگانہ

کوئی سرکاری ملازم اگر آر ایس ایس کا رکن ہو تو وہ قوم کا وفادار نہیں ہو سکتا _ آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت پر بیرسٹر اویسی کا ردعمل

حیدرآباد _ 22 جولائی ( اردولیکس) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو آر ایس ایس کے سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کیاور اس فیصلے کو ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لئے خطرہ قرار دیا۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صدر مجلس نے حکومت کے احکامات کی ایک کاپی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” اس دفتری میمو سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سرکاری ملازمین پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔ اگر سچ ہے تو یہ ہندوستان کی سالمیت اور اتحاد کے خلاف ہے۔ آر ایس ایس پر پابندی اس لیے موجود ہے کہ اس نے اصل میں آئین، قومی پرچم اور قومی ترانے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

 

آر ایس ایس کا ہر رکن ایک حلف لیتا ہے جو ہندوتوا کو ملک سے اوپر رکھتا ہے۔ کوئی سرکاری ملازم اگر آر ایس ایس کا رکن ہو تو وہ قوم کا وفادار نہیں ہو سکتا۔

 

کانگریس پارٹی نے بھی مودی حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے کانگریس ترجمان پاون کھیرا نے کانگریس قائد پاون کھیڑا نے سرکاری حکمنامہ کی ایک کاپی ٹویٹ کی اور لکھا کہ سرکار نے 58 سال پرانی پابندی ہٹا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button