جرائم و حادثات

بیٹی کا قتل کرکے باپ نعش کو موٹرسائیکل سے باندھ کر گاوں میں لگاتا رہا چکر _ پنجاب میں دل دہلا دینے والا واقعہ: ویڈیو وائرل

نئی دہلی _13 اگست ( اردولیکس ڈیسک) پنچاب میں امرتسر کے قریب موچھل گاؤں میں عزت ناموس کے نام پر قتل کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کے کسی نوجوان کے ساتھ گھر سے فرار ہونے پر اس نے اسے بے رحمی سے قتل کیا ہے۔

 

اور  اپنی بیٹی کی نعش کو موٹرسائیکل سے باندھ کر گاوں  میں چکر لگایا اور اسے ریلوے ٹریک پر چھوڑ دیا پولیس نے مقتولہ کی نعش کو قبضے میں لے لیا اور ہولناک واقعے میں ملوث باپ کو گرفتار کر لیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ لڑکی گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھی اور اسے تلاش کرنے کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ تاہم  وہ اچانک گھر واپس آگئی ۔ لڑکی کو گھر میں  دیکھ کر اس نے غصے میں آکر اسے بالوں سے پکڑ لیا اور زبردستی گھر سے گھسیٹ کر باہر لے گئے اور مبینہ طور پر اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق، مقامی عوام جنہوں نے اس سارے جرم کو دیکھا، نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ باپ نے اپنی بیٹی کی نعش کو اپنی موٹرسائیکل سے باندھا اور پھر گاؤں سے گزرتے ہوئے ریلوے لائن کے راستے پر اس کی نعش کو ریلوے ٹریک پر رکھ دیا۔ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button