قادر علی بیگ کی 40ویں برسی پر پروگرام کا اہتمام
حیدرآباد۔26ستمبر(راست) ممتاز تھیٹر آرٹسٹ جناب قادر علی بیگ مرحوم کی 40ویں برسی کے موقع پر ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو خراج پیش کرنے کے لئے اتوار 29 ستمبرکو ایک پروگرام سن سیٹ ۔ سن رائس، کا اہتمام کیا گیا ہے۔ قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن نے نوواٹل حیدرآباد کنونشن سنٹر ، ایچ آئی سی سی اور ایم پی ایم کے تعاون سے اس پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ گورنر تلنگانہ جناب جشنو دیو ورما اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کو نور بیگ نے تحریر کیا ہے اور اس کی ہدایت حیدرآباد میں تھیٹر کا احیا کرنے والے محمد علی بیگ نے دی ہے جو قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کے روح رواں ہیں۔ یہ پروگرام 29ستمبر شام 6:30 بجے سے نوواٹیل کنونش سنٹر و ایچ آئی سی سی میں منعقد ہوگا۔ داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا۔ جناب محمد علی بیگ نے مدعو سامعین سے خواہش کی ہے کہ وہ وقت سے قبل اپنی نشستیں سنبھال لیں۔
۔