جنرل نیوز

جلسہ قرات و تعزیت بہ یاد ڈاکٹر غلام عباس  

حیدرآباد۔26 ستمبر (راست) ممتاز ماہر امراض جلد ڈاکٹر غلام عباس مرحوم اور ماسٹر محمد یاسر الدین قریشی مرحوم فرزند جناب عرفان قریشی صدر اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن کی یاد اور ایصال ثواب کے لئے ایک جلسہ قرات و جلسہ تعزیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی زیر سرپرستی یہ جلسہ قرات و جلسہ تعزیت 29 ستمبر بروز اتوار 11:30بجے دن ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں منعقد ہوگا۔ ممتاز قرا کرام حافظ و قاری محمد شوکت اللہ غوری، قاری عبدالمنان، قاری عبداللہ صوفیانی، قاری مسیح الدین غوری، قاری منیر احمد، قاری محمد علی شرف الدین، حافظ الہند قاری محمد شعیب شرف الدین، قاری نذیرالدین قرات کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کریںگے۔ نعت خواں مولانا ادریس مصباحی اور جناب فہیم الدین قریشی ہدیہ نعت شریف پیش کریں گے۔ صدر نشین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس جناب فضل الرحمن خرم نے بتایا کہ ڈان ہائی اسکول میں قرات کلام پاک اور تجوید کی جماعتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے آغاز میں غلام عباس نے اہم کردار ادا کیاتھا۔ داعی جلسہ جناب فضل الرحمن خرم نے ڈاکٹر غلام عباس اور ماسٹر محمد یاسر الدین قریشی کے وابستگان اور قرات و تجوید سیکھنے کے خواہشمندوں سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button