فزیکل ڈائریکٹر گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد بی بالا منی کو عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

نظام آباد 28/ستمبر (اردو لیکس) گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد(خود مختار )کی فزیکل ڈائریکٹر بی بالا منی کو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاء کی گئی بالا منی نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں پروفیسر بی۔ سنیل کمار ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن کی نگرانی میں سال 2018میں
effect of selected training methods motor fitness development among college level volleyball players in north Telangana region in relation to their performance
میں ( شمالی تلنگانہ ریجن میں کالج لیول والی بال کھلاڑیوں میں ان کی کارکردگی کے سلسلے میں موٹر فٹنس کی ترقی پر منتخب تربیتی طریقوں کا اثر) کے عنوان پر تحقیق کی تھی 13ستمبر 2024کو ان کے موضوع پر عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاء کی گئی ڈاکٹر بالا منی کا تعلق حیدرآباد سے ہے والد بی بالیا والدہ شانتماں کی دختر ہیں ان کے والد سی آر پی ایف کے سپاہی ہیں
ڈاکٹر بالا منی گذشتہ ( 25) سال تک فزیکل ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دینے کے بعد این این سی افسر کے طور پر کیپٹن کا عہدہ حاصل کیا انہوں نے اسپورٹس اور این سی سی شعبہ کے میدان میں بے شمار طلباء کو قومی اور ریاستی سطح پر راوانہ کیا اور طلباء نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے
مختلف مقابلوں میں گولڈ ، سلور اور کانسی کے میڈلس و انعامات حاصل کئے ڈاکٹریٹ کی اعلیٰ ترین ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کے لئے وہ ایک رول ماڈل ہیں تلنگانہ ہائی ایر ایجوکیشن ڈیارٹمنٹ نے ڈاکٹر بالا منی کی خدمات اعتراف کرتے ہوئے تعلیمی سال 2024 کے لئے ڈاکٹر بالامنی کو بہترین ریاستی پر فرزیکل ڈائریکٹر کے اعزاز سے نوازا گیا ڈاکٹر بالا منی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج پرنسپل پی موہن ریڈی ، پروفیسرس، لیکچرارس کے علاوہ ڈاکٹر بی بالامنی کے والدین عزیز واقارب و دوست احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا