جرائم و حادثات
حیدرآباد میں الکٹرک بائیک کو لگی آگ
حیدرآباد ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ جیڈی میٹلہ میں الکٹرک بائیک میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بائیک میڈیکل شاپ کے سامنے کھڑی تھی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کی بیٹری چارج کی جارہی تھی۔ حادثہ میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، آگ دیکھتے ہی دیکھتے قریب میں واقع میڈیکل شاپ تک پھیل گئی جس کے نتیجہ میں دکان کے اگلی حصہ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، اس حادثے میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا
کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں علاقہ میں ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔