جنرل نیوز
جناب محمد افتخار احمد انپور کا انتقال

نارائن پیٹ۔ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جناب محمد افتخار احمد انپور ولدجناب غلام محمود صاحب انپور مرحوم گتہ دار بلدیہ کا قلب پر حملے کی وجہ سے 45برس کی عمرمیں اچانک انتقال ہو گیا۔
نماز جنازہ 3 اکتوبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد نارائن پیٹ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی گزارش کی گئی ہے۔ مرحوم رکن بلدیہ جناب محمد أمیر الدین ایڈوکیٹ کے تایا زاد بھائی اور ڈاکٹر تبریز حسین تاج کے حقیقی ماموں تھے ۔