وزیر خارجہ ہند کا ریاض میں انڈین بزنس لیڈرس سے تبادلہ خیال۔ انجینئر عبدالنعیم نے تجارتی مواقع سے واقف کرایا

ریاض ۔ کے این واصف
وزیر خارجہ ہند ڈاکٹر ایس ۔ جئے شنکر نے ریاض میں سعودی عرب کے بزنس لیڈرز سے تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس کی میزبانی سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کی۔ اس مشاورتی اجلاس میں سعودی عرب کے سرکردہ بزنس میں انجینئر محمد عبدالنعیم، چیرمین MASAH کنسٹرکشن کمپنی ریاض اور MAN کنسٹرکشن کمپنی حیدرآباد نے وزیر خارجہ کو
سعودی عرب مین ریل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبہ مین بہترین مواقع کی موجودگی سے واقف کرایا۔ خاص طور پر ریاض اور بحیرہ احمر مین MASAH کے منصوبوں کی تفصیلات سے بھی واقف کرایا۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو ہند سعودی کے درمیان تیزی سے بڑھ رہی تجارتی سرگرمیون اور سعودی مین ہندوستانی تاجروں کے لئے کھل رہے تجارتی مواقع سے بھی واقف کریاگیا۔ اس اجلاس میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے علاوہ سفیر ہند و یمن ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں،
نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج، کونسلر مسز منواسمریتی، رشی ترپاٹھی، وفد میں آئے سکریٹری عاصم، محمد صدیق، شھیم محمد، احمد بانعفع راجیو اور گوتم ششیتھال شامل تھے۔