ہیلت
دن میں دس گھنٹے روزہ رکھنے سے شوگر کنٹرول میں رہے گا

حیدرآباد _3 اکٹوبر ( اردو لیکس) ایک حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ شوگر کے مریض ہوں یا دل کے مریض، اگر وہ دن میں ایک بار روزہ رکھیں تو شوگر کنٹرول میں رہے گی اور دل صحت مند رہے گی۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہر 10 گھنٹے میں ایک بار کھانا کھانے سے آپ کا میٹابولزم بہتر ہو جائے گا۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو اور سالک انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن میں ایک مرتبہ بھوکے رہنے سے خون میں شوگر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے اور کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ میٹابولک سنڈروم میں مبتلا 108 افراد کے طبی معائنہ کئے گئے جن نتائج بہتر برآمد ہوئے ۔