یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں میں سائنس ایگزیبیشن SCIAGO 2024 کا اہتمام

ریاض ۔ کے این واصف
یارا انٹرنیشنل اسکول گریڈ ۶ تا ۱۲ طلباء کے لئے سائنس ایگزیبیشن کا انعقادعمل میں لایا گیا۔اس نمائش کا مقصد سائنس میں دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ یہ طلباء کو اپنے ارد گرد کی دنیا کو دریافت کرنے اور سمجھنے کی ترغیب دیتا ہے اورتخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو ابھارتا ہے۔ نمائش میں طلباء نے سائنس اور اس کی ایجادات کے بارے میں اپنے علم کا مظاہرہ کیا اور مختلف موضوعات جیسے فلکیات اور خلائی بائیو ٹکنالوجی ، جیوفنر کسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر مبنی ساکن کا اور کام کرنے والے ماڈلس کی قابل ذکر نمائش کی۔
اس تقریب کے معزز مہمانوں میں مسٹر ابراہیم سبحان، ایک بزنس مین اور سماجی جہدکار، عرشہ تسنیم صاحبہ ایک ماہر تعلیم اور آئی آئی ایس آر میں شعبہ سائنس کی سر براہ اور ہیڈ مسٹریس، جناب انیش گوپی سر براہ شعبہ سائنس العالیہ انٹر نیشنل اسکول اور محترمہ لکشمی ایس ،الیاسمین انٹر نیشنل اسکول ریاض میں سائنس فیکلٹی کی رکن۔ ان تمام شخصیات نے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کی ستائش کی۔
والدین اور دیگر حاضرین نے طلباء کی صلاحیتون کو سراہا۔