انٹر نیشنل

پاکستان۔ کراچی ایرپورٹ کے قریب دھماکہ 3 ہلاک 17 زخمی

نئی دہلی: پڑوسی ملک پاکستان میں کراچی ائیرپورٹ کے قریب ہوئے طاقتور دھماکہ میں افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک آئیل ٹینکر میں آگ لگی اور پھر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں جہاں جانی نقصان ہوا وہیں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ اطلاعات ہیں دھماکہ آئی ای ڈی کا ہے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے

 

دھماکہ غیرملکیوں کی گاڑی گزرنے کے بعد ہوا اسے آئل ٹینکر دھماکہ نہیں کہا جا سکتا مزید تحقیقات جاری ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button