انٹر نیشنل

حزب اللہ کی اسرائیل کے تیسرے بڑے اور بندرگاہی شہر حیفہ پر میزائلوں کی بارش

نئی دہلی: اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کو شروع ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اس پس منظر میں آئی ڈی ایف نے حماس اور حزب اللہ پر اپنے حملوں کی شدت میں اضافہ کیا۔ اسی دوران حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر میزائل داغے۔

 

پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں حزب اللہ نے ‘فادی 1’ میزائل اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر اور بندرگاہی شہر حیفہ پر داغے۔ حملہ میں آئی ڈی ایف کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ پانچ راکٹ اس کی سرزمین پر گرے۔ اس کی وجہ سے ایک مین روڈ، ایک ریسٹورنٹ اور ایک مکان تباہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس واقعے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

دریں اثنا آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا کہ رات کے وقت 130 سے زیادہ راکٹ لبنان سے ان کے علاقے میں داخل ہوئے اور انہوں نے انہیں روک لیا۔ دوسری جانب بیروت پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔اسرائیل کی جانب سے کسی بھی وقت حملہ کرنے کے انتباہ کے بعد ایران چوکنا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button