جنرل نیوز

بی جے پی مذہب کے نام سیاست کررہی ہے _ بی آر ایس رکن کونسل تاتا مدھو

تمام طبقات کی فلاح وبہبود کے لیے حکمرانوں کو سنجیدگی کے ساتھ لائے عمل مرتب کرنے کی اشد ضرورت ملک کی آزادی کے بعد تمام حکمرانوں نے مسلمانوں اور ایس سی ایس ٹی طبقات کو صرف ووٹ بنک کے طور پر استعمال کیا ملک میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے کانگریس پارٹی اور بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے دستور و آئین کے تحت تمام

 

طبقات کی حصے داری ناگزیر ہے ان خیالات کااظہار کھمم ضلع بی آر ایس صدر و رکن قانون ساز کونسل تاتا مدھو نے گریجویٹ ضمنی انتخاب نلگنڈہ ورنگل کھمم کے ضمن میں اس ماہ کے 27 تاریخ کو منعقد ھونے والے گریجویٹ ایم ایل سے انتخابات کے سلسلے میں کھمم شہر کے مشہور و معروف اردو صحافی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا واضح رہے کہ 2023 دسمبر میں منعقد ہوئی ریاستی اسمبلی انتخابات میں جنگاؤں اسمبلی حلقہ سے پلا راجیشور ریڈی رکن قانون ساز کونسل نے بی آر ایس پارٹی سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھے اسمبلی انتخابات میں جنگاؤں اسمبلی حلقہ سے پلا راجیشور ریڈی نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بحیثیت قانون ساز کونسل سے استعفی دیدیا ایم ایل سے گریجویٹ حلقہ نلگنڈہ ورنگل کھمم کے ضمنی انتخاب اس ماہ کے جاریہ ماہ کے 27 تاریخ کو منعقد ہے تاتا مدھو نے تمام گریجویٹ حلقہ کے ووٹروں بالخصوص کھمم ضلع کے تعلیم

 

یافتہ ووٹروں سے پرزور اپیل کی ہے کے بی آر ایس کے امیدوار تعلیم یافتہ نوجوان راکیش ریڈی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے تاتا مدھو نے کہا کہ راکیش ریڈی ایک نوجوان تعلیم یافتہ ہے راکیش ریڈی ریاست تلنگانہ کے ممتاز اور ٹاپر رہے راکیش ریڈی نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے وہاں پر گولڈ میڈل حاصل کیا کانگریس پارٹی کے جو امیدوار ہے تین مارملنا کے تعلق سے تاتا مدھو نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی دلالی کرتے ہوئے سستی شہرت کے بوکے ہے حافظ محمد جواد احمد نے تاتا مدھو سے سوال کیا کہ کھمم ضلع میں بی آر ایس پارٹی کا ہر انتخابات میں مظاہرہ کمزور رہا یہاں ھمیشہ کانگریس پارٹی کی سبقت رھی تاتا مدھو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرتے ہوئے برتری حاصل کی تاتا مدھو نے مزید کہاکہ 10 سال دورے اقتدار بی آر ایس پارٹی کا تلنگانہ میں تمام طبقات کی فلاح وبہبود کے لیے کیا گیا سابق ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر ملک کے وہ واحد سیکولر چیف منسٹر رہے جنہوں نے تلنگانہ میں

 

اقلیتوں کو تعلیمی میدان میں پروان چڑھانے کے لیے اقلیتی اقامتی اسکولس قائم کیے گئے تاتا مدھو نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کو دھوک دیکر اقتدار حاصل کیا شادی مبارک اسکیم کے تحت ایک تولہ سونا دینے کا وعدہ کیا آج کانگریس پارٹی اقتدار میں آکر 6 ماہ کا عرصہ گزرچکا اس کے باوجود وعدہ وفا نہ ہوسکا تاتا مدھو نے کہا کہ پھچلے 6 ماہ میں تلنگانہ بھرمیں میں دس ھزار شادیاں ہوی کیا ایک تولہ سونا دیاگیا کانگریس پارٹی سے استفسار کیا کے سونا دینے کے لیے سؤ کروڑ روپے کا بجٹ کہا سے لاؤں گے خواتین کے بنک کھاتوں میں ہر ماہ 2500 روپیے منتقل کرنے کا وعدہ کیا 6 ماہ گزرنے کے باوجود عمل ندارد کھمم 200 یونٹ برقی سربراہی کا وعدہ کیا اور پکوان گیاس سلینڈر کو سبسڈی پر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اس کے باوجود بہت سے افراد کو ان دو اسکیموں برقی کی مفت سربراہی اور

 

پکوان گیاس سلینڈر پر بھی بہت سے مستحقین آج بھی محروم ہے کھمم ضلع سے دو وزراء ٹی ناگیشور راؤ پی سرینواس ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا نماندگی کرتے ہے اس کے باوجود کھمم ضلع کے عوام آج پانی اور برقی کٹوتی کے مسلہ کو لیکر کافی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہے کھمم ضلع کے مدیرا اسمبلی حلقہ سے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا نماندگی کرتے ہے اور اپنے حلقہ کی ترقی کے لیے 840 کروڑ روپے منظور کروالیے پالیر اسمبلی حلقہ سے ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی نماندگی کرتے ہے سرینواس ریڈی نے اپنے حقہ کے لیے 120 کروڑ روپے منظور کروالیے تاتا مدھو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھمم اسمبلی حلقہ سے ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نماندگی کرتے ہے اور کھمم اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے صرف 12 کروڑ روپے منظور ہوے بی آر ایس کے دورے اقتدار میں حیدرآباد کے بعد کھمم ضلع کو ھر شعبہ میں جنگی خطوط پر ہزاروں کروڑوں کا بجٹ منظور کرتے ہوئے ترقی دی گئ تاتا مدھو نے اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات کے سوال پر کہا کے ھم اپنے غلطی کا اعتراف کرتے ہے آزادی کے بعد سے ملک کے اقلیتوں کو تمام سیاسی جماعتیں اور بالخصوص

 

کانگریس پارٹی نے صرف انتخابات کے وقت ووٹ بنک کی طرح استعمال کرتے ہوئے ملک کے اقلیتوں کے ساتھ بونڈا مزاق کیا تمام کمیشنوں کے رپورٹ میں واضع کیا گیا کے ملک کے بیشتر ریاستوں میں مسلمانوں کی حالت ہر شعبہ میں ایس سی ایس ٹی طبقات سے بھی ابتر ہے اس کے باوجود عملی اقدامات کرنے میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ناکام ہے تاتا مدھو نے کانگریس اور بی جے پی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دیتے ہوئے کھا کے ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست اس وقت ھی ہوسکتی ہے کے ملک کے حکمران تمام طبقات کی فلاح وبہبود کے لیے مساویانہ رویے اختیار کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button