جنرل نیوز

کھمم میں سمان این جی او سوسائٹی فار مسلم کی جانب سے ملعون نرسنگھانند کے خلاف پولیس میں شکایت

حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔جو جان مانگو تو جان دے دیں گے، جو مال مانگو تو مال دے دیں گے، لیکن نبی کی شان و جلال کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔”گستاخِ رسول ملعون نرسنگھانند کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ *سمان این جی او سوسائٹی فار مسلم* کھمم کی جانب سے کیا گیا۔ اس سلسلے میں تنظیم کے صدر صادق شیخ ایڈوکیٹ کی قیادت میں ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر پولیس کھمم، رمنا مورتی سے ملاقات کرتے ہوئے گستاخِ رسول نرسنگھانند کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور ایک یادداشت پیش کی۔

 

یادداشت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نرسنگھانند ملعون ماضی میں بھی گستاخانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے بدنام ہے۔ ایسی بدکردار اور ملعون شخصیت کے خلاف سخت دفعات کے تحت کارروائی کی جائے۔ صادق شیخ نے کہا کہ مسلمان ہر چیز برداشت کر سکتا ہے، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔

 

ملعون نرسنگھانند کے خلاف عالم اسلام اور مسلمانوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت نرسنگھانند جیسے گستاخ افراد کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملعون کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے اور اسے اس کے کیے کی سزا دی جائے۔ سمان این جی او سوسائٹی فار مسلم* نے اسسٹنٹ کمشنر پولیس کھمم سے پرزور مطالبہ کیا کہ نرسنگھانند کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔اس موقع پر حافظ عباس بیگ، صدر اقلیتی کانگریس ضلع کھمم، اکبر ایڈوکیٹ، اور سماجی کارکن جناب سلطان بھی موجود تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button