جنرل نیوز

ملعون نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ جمعیۃ علماء اور مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران کی پولیس سے شکایت

خانہ پور 6/اکتوبر۔ ریاست تلنگانہ نرمل ضلع کے مستقر خانہ پور میں ملعون یتی نرسنگھا نند سوامی کی جانب سے شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کے خلاف جمعیۃ علماء شاخ خانہ پور کے ذمہ داران اور مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران کا ایک وفد مولانا محمد شاہد علی مظاہری صدر جمعیۃ علماء شاخ خانہ پور کی سرپرستی میں خانہ پور پولیس اسٹیشن پہنچکر صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش حافظ پیر شبیر صاحب اور جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی ہدایت پر وفد نے خانہ پور سرکل انسپکٹر سداراو اور سب انسپکٹر خانہ پور راہل کو علاحدہ علاحدہ طورپر ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

 

اس موقع پر مولانا محمد شاہد علی مظاہری نے سب انسپکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یتی نرسنگھا نند ایک شرپسند شخص ہے جو کئی مرتبہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگل چکاہے لیکن اس بار اس نے ساری حدیں پار کردی ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا انہوں نے سوال کیا کہ حکومت اس معاملے میں اس ملعون کے ساتھ نرمی کیوں برتھ رہی ہے حکومت اس معاملے میں کسی نرمی کے بجائے سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے اس ملعون کو جیل بھیج دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کے شان میں اگر کوئی گستاخی کریگا تو ساری دنیا کے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے نبی کی شان میں گستاخی ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔اس موقع پر مولانا قاری محمد رافع القرآن داؤدی ۔حافظ شیخ قیصر احمد خازن جمعیۃ علماء شاخ خانہ پور ۔ حافظ عبدالقادر حافظ عرفان استاذ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور ۔محمد مشیر نائب صدر جامع مسجد خانہ پور محمد بشیر احمد صدر مسجد محمدیہ خانہ پور

 

سید فھیم صدر مدینہ مسجد خانہ پور ۔شیخ سعادت صدر مسجد عرفات خانہ پور ۔محمد عالم خان ۔مسجد یعقوب خانہ پور ۔عبدالستار صدر مسجد قباء خانہ پور عبدالخلیل سابق مونسپل چیرمین، عالم خان،قیصر محی الدین ۔محمد نصیر احمد ۔عبدالجبار اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button