جنرل نیوز

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کیخلاف نظام آباد، بودھن بند پرُ امن و کامیاب 

ہاشمی مسجد تا احمد ی بازار یعقوب پلازا تک ایک زبردست احتجاجی ریالی کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت۔ ملعون کیخلاف سخت کارروائی کا حکومت ہند سے مطالبہ

 

نظام آباد:7/ اکتوبر(اردو لیکس)غازی آباد اتر پردیش کی داسنا مندر کے شر انگیز اور ملعون ایتی نرسنگھا نند کی جانب سے حضور اقدس ؐ کی شان میں گستاخی کیخلاف آج تلنگانہ کے نظام آباد اور بودھن میں عاشقان رسول کی جانب سے کامیاب اور پرُ امن بند منایا گیاجو مکمل کامیاب رہا۔ ملعون نرسنگھا نند و دیگر شرپسند عناصر کی جانب سے آئے دن اسلام مسلمانوں اور حضور ؐ کی شان اقدس میں گستاخی اسلام اور مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی کیخلاف ملک بھر میں مسلمانوں کی جانب سے پرُ امن احتجاج کیا جارہا ہے۔ اس خصوص میں مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اس ملعون کیخلاف شکایتیں درج کی جارہی ہے۔ شہر نظام آباد اور بودھن کے مسلمانوں نے بند کی اپیل پر اپنے تمام تجارتی مراکز جن میں ہوٹلس، پان شاپس، کرانہ دکان، پارچہ جات کی دکانیں، ٹھیلہ بنڈی، سبزی کی دکان، دودھ شامل ہے۔ صبح کی اولین ساعتوں سے اپنے کاروبار کو مکمل طور پر بند رکھ کر آپ ؐ کی شان میں گستاخی کیخلاف سخت احتجاج درج کروایا۔ شہر نظام آباد کے تمام اقلیتی علاقوں کے خلاف اکثریتی علاقوں میں موجود تمام تجارتی علاقہ رضاکارانہ طور پر بند رکھے گئے۔ اقلیتی علاقوں میں بودھن روڈ، احمدی بازار، نہروپارک، قلعہ روڈ، احمد پورہ کالونی،محمد یہ کالونی، مالاپلی، مستعید پورہ، برکت پورہ، آٹو نگر، گول ہنومان، پھولانگ، جمعرات بازارو دیگر علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند دیکھی گئی بند کے پیش نظر پولیس کی جانب سے مختلف حساس مقامات پر پولیس پیکٹس تعینات کئے گئے تھے۔ عاشقان رسول کی جانب سے ڈی ایس پی نظام آباد سے ریالی اور دھرنا منظم کرنے کی درخواست کو منظوری کے بعد عاشقان رسول کی جانب سے بعد مغرب ہاشمی مسجد تا احمد ی بازار یعقوب پلازا تک ایک زبردست احتجاجی ریالی نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ حکومت ہندسے مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول ملعون نرسنگھا نند کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں شان رسالت ؐ میں گستاخی جرأت نہ کرسکے۔ واضح رہے کہ بند کے ضمن میں کسی قسم کا عوام پر دباؤ ڈالا نہیں گیا۔ فرزنداً توحید نے رضاکارانہ طور پر آپ ؐ کی شان میں گستاخی خلاف بند میں حصہ لیاجو کامیاب و پرُ امن رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button