جنرل نیوز

عبادات اورواجبات کی ادائیگی کیساتھ اللہ کی مخلوق سے بہتر سلوک ضروری 

تنظیم " ورک " کا جلسہ تقسیم اسناد ـ جناب تنویر احمد خان اور پروفیسر زرینہ سلطانہ کا خطاب 

حیدرآباد 23-اکتوبر ( اردو لیکس) ورلڈآر گنائزیشن آف ریلیجنیس اینڈ نالج ( ورک) تلنگانہ چیاپٹر کے زیر اہتمام طلباء وطالبات میں دینی شعور تازہ رکھنے کی غرض سے سیرت کے مختلف موضوعات پرسیرت نماٰئش کا اہتمام کیا گیا مقابلہ کے شرکاء کی ہمت افزائی کے لیۓ ان میں توصیفی سرٹفکیٹس اور مہمانوں کو مومنٹوز پیش کئیے گئے اور شال پوشی کی گئی چوائس فنکشن ہال چندرائن گٹہ میں منعقدہ پُر اثر تقریب سے خطاب کرتے ہو ۓ ” ورک ” تلنگانہ چیاپٹر کے صدر جناب تنویراحمد خان نے بتایاکہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں سے عامتہ المسلمین اور دیگر اقوام کوواقف کرانا

 

ہماری تنظیم کامقصد ہے کیونکہ حضور نبی کریم صلعم ہی ساری انسانیت کے لئیے راہ نجات ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ڈگریوں کے حصول کیساتھ ساتھ ادب اور اخلاق انتہائی ضروری ہیں اور یہ آداب واخلاق ہمیں سیرت النبی صلعم سے ہی ملتے ہیں انہوں نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ نماز وں وروزوں کی پابندی اور تلاوت قرآن پاک کیساتھ ساتھ اپنے تمام معاملات کو سنت کے مطابق ڈھالیں انہوں نے کہا کہ سماج میں مختلف سماجی خرابیاں تیزی سے بڑھ رہےہیں نوجوان طبقہ دین سے دور ہوتا جارہاہے ہم اس جانب عملی توجہ نہ دیں گے تو برائیوں کے سیلاب کو روکنا آگے مشکل ہوجاۓ گا تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار میں مزید اضافہ کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں پروفیسر زرینہ سلطانہ نے ” ورک ” کی فلاحی خدمات کو بھر پُور خراج تحسین ادا کرتے ہوۓ کہا کہ سرپرستوں کو چاہئیے کہ وہ اپنی لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں میں بہت ساری صلاحیتیں ہوتی ہیں ان کو مثبت موڑ دینے کے باعث وسماج اور معاشرہ کے لئیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں انہوں نے طلباکو ملی کام کرنے کاجذبہ پیدا کرنے پر زور دیاانہوں نے کرکٹر سراج اور دیگر جدوجہد کرنے والوں کی مثال دی جنہوں نے بڑی محنت اور جستجو سے اپنااور اپنے ملک کا نام روشن کیا جناب عبدالکریم کھولانی نے اپنی فکر انگیز تقریر میں کہاکہ

 

نبی اکرم صلی اللہ۔علیہ وسلم ساری انسانیت کے لئیے راہ نجات ہیں حضور صلعم نے انفرادی واجتماعی اور معاشرتی زندگی کے آداب ہمیں بتادئیے ہیں انہوں نے کہا کہ فرائض اور واجبات کی ادائیگی کے ساتھ مخلوق کے ساتھ بہتر تعلق لازم ہے انہوں نے مزید کہا کہ مصیبتوں پر صبر کرنا ‘ آزمائشوں پر ثابت قدم رہنا اور اللہ کے دین کی اشاعت میں حصہ لینا ہماری نجات کا ذریعہ ہے خواہشات نفسا نی سے پرہیز کریں اور دنیوی چکا چوند کی طرف توجہ کے بجاۓ اپنے میں اسلامی مزاج پیدا کریں انہوں نے صبراور نماز کے ذریعہ اللہ سے مدد طلب کرنے پر زور دیا محترمہ شاداں مسعود ورک ویمن ونگ تلنگانہ ہیڈ نے کہا کہ سیرت نمائش کا مقصد یہی تھا کہ نبی اکرم صلعم کی تعلیمات لوگوں تک پہنچائی جائیں انہوں نے کہاکہ سیرت نمائش میں اسکولس وکالجس کے طلباء وطالبات کی قابل لحاظ تعداد نے حصہ لیا جو کہ خوش آئند ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیرت النبی صلعم کے پیام کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے محترمہ فرحانہ پروین نے سماج میں پھیلتی جارہی خرابیوں پر اظہار افسو س کرتے ہوۓ کہا کہ تقاریب میں فضول خرچی بڑھتی جارہی ہے جس سے لاکھوں روپے برباد ہورہے ہیں اس پر روک بیحد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ علم حاصل تو کریں لیکن یہ علم دوسروں کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہوتو وہ بیکار ہے ہمیں چاہئیے کہ علم کے ذریعہ بلا لحاظ مذہب و ملت انسانیت کی بے لوث خدمت کریں جناب مشتاق ہاشمی نے کہاکہ ” ورک ” سے تمام مذاہب کے لوگ وابستہ ہیں ہم عام تعاون نہیں لیتے سارے کام مخلصین کے تعاون سے انجام پاتے ہیں ہم اپنے آپ کو ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں حق کی تائید ‘ معاشرہ میں امن فروغ اور آپسی اتحاد واتفاق کوبڑھاوا دینا ہمارا بنیادی مقصد ہے انہوں نے کہا کہ ساری دنیآ کا خالق وپالنہاراللہ ہی ہے جناب فہیم شریف نے بتایا کہ تنظیم ” ورک ” کے سارے کام اخلاص کی بنیاد انجام دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے ہم ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں اور یہ کوششیں ثمر آور ہوکر رہیں گی

 

جلسہ کی کاروائی عظمیٰ شیخ اور صفیہ باجی نے چلائی – سید اشفاق حُسین ‘محمد یونس ‘ سید سلطان ‘ محمد وسیم ‘ جاویدالحق ‘ ڈاکٹر فاضل ‘ ابوذر ‘ ریحان صابر ‘ مصطفیٰ علی ‘ زیدخان ‘ ابراہیم خان ‘ ڈاکٹر شہلا خان ‘عظمیٰ فاطمہ ‘ ساجدہ زینب ‘ تبسم شریف ‘ صفیہ شیخ ‘ شہنازبیگم ‘ اور دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا مہمانوں ‘ معاونین کو مومنٹوز پیش کئے گئے اور شال پوشی کی گئی طلباء وطالبات کو توصیفی اسناد دئیے گئیے جلسہ میں مرد وخواتین کی بھاری تعداد نے شرکت کی –

متعلقہ خبریں

Back to top button