مبارکباد

وزیر زراعت ناگیشور راو نے کھمم کی مشہور شخصیت محمد اسعد کو دی دختر کی شادی کی مبارک باد

ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے محمد اسعد کو ان کی دختر کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور گھر جا کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کھمم شہر کے اقلیتی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 

کھمم کی مشہور شخصیت اور ماہر تعلیم، محمد اسعد، جو مسلم حقوق احتجاجی سمیتی کے صدر ہیں، کی دختر کی شادی 27 اکتوبر کو منعقد ہوئی۔ مصروفیت کے باعث شادی میں شرکت نہ کر سکنے والے کھمم کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے محمد اسعد کو فون کر کے ان کے گھر بی کے بازار میں ملاقات کی۔ وزیر نے انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

ملاقات کے دوران محمد اسعد نے کھمم شہر میں اقلیتی برادری کے زیر التواء مسائل کے جلد حل کی گزارش کی۔ خاص طور پر قریشی برادری کے لیے مذبح خانے کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا، جس پر وزیر زراعت نے انہیں یقین دلایا کہ جلد ہی مذبح خانہ وسیع پیمانے پر تعمیر کیا جائے گا۔ مزید برآں، اسعد نے کھمم میں اردو لائبریری، کمپیوٹر سنٹر اور اردو صحافیوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے اراضی کی جلد فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس پر وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ اردو صحافیوں کو بھی تیلگو صحافیوں کے مساوی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

اس موقع پر ضلع کانگریس صدر درگا، کانگریس کارپوریٹر محمد شوکت علی، مرلی شیشا گری، اقلیتی کانگریس قائدین عبد القدیر، مکرم سید غوث اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button