مبارکباد

موجودہ پر فتن دور میں لڑکے اور لڑکیوں کی شادیاں وقت مقررہ پر انجام دیاجائے : معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد فاروق صاحب مدنی

نکاح نصف الایمان کا ذریعۂ ہے موجودہ پر فتن دور میں بچے اور بچیوں کی شادیاں وقت مقررہ پر انجام دیاجائے نکاح کو اسلام نے بہت آسان بنایا ہے مگر افسوس کے آج مسلم معاشرے نے نکاح کو بیجا رسومات کے ذریعے مشکل بنادیا ہے۔۔۔ ان خیالات کا اظہا مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں منعقدہ تقریب نکاح کی مجلس سے ملک کے معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد فاروق صاحب مدنی نے کیا کھمم شہر کے مشہور و معروف شخصیت جناب اسعد صاحب ماہر تعلیم و صدر مسلم حقوق احتجاجی سمیتی کے دختر کے نکاح میں بحثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی فاروق صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹر نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کھا کے اللہ تعالٰی نے نکاح شادی کے ذریعے خاندانوں کے وجود کا ذریعۂ بناتے ہوئے نکاح کو نصف الایمان کا ذریعۂ بنایا نماز روزہ زکات حج جیسی عبادتوں کے ساتھ نکاح کو لازم جز قرار دیا جس کے ذریعہ نسبتوں اور خاندانوں کی پیچان کا ذریعۂ بنایا مگر افسوس کے آج نکاح کو مسلم معاشرے نے سنگین بنادیا بیجا رسومات کا خاتمے کرتے ہوئے شادی کو آسان طریقے سے انجام دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کے مفتی صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کے حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نکاح کرو نکاح کے ذریعے اللہ تعالٰی مالدار بنائیے گئے مگر افسوس کے آج شادی لڑکی والوں کے لیے کھٹن کردیا گیا اللہ تعالٰی نے مرد کو عورت پر حاکم بنایا مفتی صاحب نے اپنے ولولہ انگیز خطاب کو جاری رکھتے ہوئے حدیث کے حوالے سے کہا کے ایک باپ کا اپنے ھونے والے داماد پر بڑا احسان ہے کہ وہ اپنی دختر کو ھمیشہ کے لیے رشتے ازدواج میں منسلک کرکے حوالے کیا جس کا احسان کبھی ادا نھی ھوتا شوہر پر اور ساس خسر پر لازم ہے کہ وہ بھو کو اپنی بیٹی کی طرح دیکھے شوہر اپنے بیوی کے حقوق اداکریں اور بیوی اپنے شوہر کے حقوق اداکریں باھمی محبت اور الفت کے ساتھ زندگی گزارنے پر اللہ تعالٰی کی مدد اور نصرت شامل حال ہوتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل بالخصوص لڑکے اور سرپرستوں پر یہ ذمداری ہے کہ اپنے بچوں کا دینی مزاج بنائی اس موقع پر کھمم ضلع کے علماء و حفاظ ائم مساجد اور دانشوران کا کثیر مجمع موجود تھا حضرت مفتی صاحب نے خطبے نکاح پڑھایا اور حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے دعاء پر نکاح کے محفل کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button