خانہ پور کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر اطہر الدین کا انتقال
خانہ پور۔ یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل خانہ پور کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر محمد اطہر الدین ولد محمد امیر الدین مرحوم زمیندار و کلاتھ مرچنٹ کا طویل علالت کے بعد بعمر 61 سال دوران علاج حیدرآباد کے اسری ہاسپٹل میں 30 اکتوبر بروز چہارشنبہ انتقال ہو گیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ رات ساڑھے دس بجے جامع مسجد خانہ پور میں ادا کی گئی، مرحوم کے بھانجے ڈاکٹر محمد مستقیم الدین نے نماز جنازہ کی امامت کی۔ بعد ازاں محمدیہ مسجد خانہ پور سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی، پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ دختران اور ایک فرزند شامل ہے۔ مرحوم کے چھوٹے بھائی مالک زم زم واٹر پلانٹ
محمد منیر الدین خازن جامع مسجد عیدگاہ انتظامی کمیٹی خانہ پور نے عامۃ المسلمین سے ان کے بھائی مرحوم ڈاکٹر محمد اطہر الدین کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔ مزید تفصیلات اس فون نمبر پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
7075757588