جنرل نیوز

سابق رکنِ اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی کی جانب سے عازمینِ حج کی تہنیت

مکتھل، 30/ اپریل ( اردو لیکس) مکتھل شہر سے حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے عازمینِ حج کے اعزاز میں بدھ کی شام سابق رکنِ اسمبلی جناب چٹیم رام موہن ریڈی کی قیام گاہ پر ایک پُروقار تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عازمین کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور شالیں اوڑھا کر اُن کی عزت افزائی کی گئی۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب چٹیم رام موہن ریڈی نے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت اور اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے، جو ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی۔ انہوں نے عازمینِ حج سے اپیل کی کہ وہ حرمین شریفین میں اس علاقہ کی خوشحالی، امن و امان اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی دعائیں اللہ کے حضور مقبول ہوں اور آپ بحفاظت اپنے وطن واپس لوٹیں۔

 

اس تقریب میں سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین پی نرسمہا گوڑ، ٹی آر ایس پارٹی کے سینئر قائدین کوٹھا سرینواس گپتا، راجو واسریڈی، مہپال ریڈی، چنا ہنومنتھو، انور حسین، گالی ریڈی، اصغر علی و دیگر نے شرکت کی

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button