کپاس کے کسانوں کے مسائل کو لیکر کھمم میں بی آر ایس پارٹی کا دھرنا کھمم کلکٹر مذمل خان کو یاداشت پیش
رکن قانون ساز کونسل و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع کھمم تاتا مدھو کی قیادت میں کپاس کے کسانوں کے مسائل کو لیکر دھرنا منظم کیا تاتا مدھو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے سی سی آئی کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے زیر نگرانی کپاس کی خریداری کو یقینی بنایا جائے بی آر ایس پارٹی قائدین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کے کپاس کی خریداری کے لیے کھمم ذرعی مارکیٹ میں سی سی سی آئی عملے کو مقرر کیاجائے حالیہ سیلاب اور بے موسمی بارش کی وجہ سے کھمم ضلع کے کپاس کے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے جس کی بھر پائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے کپاس کے کسانوں کو فی کنٹل پر ایک ہزار روپے بونس دینے کا مطالبہ کیا بعدہ بی آر ایس پارٹی قائدین نے کھمم کلکٹر مذمل خان سے ملاقات کرتے ہوئے یاداشت پیش کی اس موقع پر سابقہ رکن اسمبلی ستو پلی سنڈرا ونکٹہ ویریا سابقہ ذرعی مارکیٹ کھمم چیرمین آر جے سی کرشنا کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے