جنرل نیوز

محبوب نگر کے نام کو پالمور میں تبدیل کرنے کانگریس لیڈر ومشی چند ریڈی کی کوشش کی مجلس کے ضلع صدر محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ کی مذمت

محبوب نگر : 31 جنوری (اردو لیکس) محمد عبدالہادی صاحب ایڈوکیٹ صدرمجلس اتحاد المسلمین ضلع‌محبونگر نے محبوب نگر کے کانگریسی پارلیمانی امکانی امیدوار ومشی چندر ریڈی سابق رکن اسمبلی کلواکرتی و کانگریس کی مرکزی اعلی اختیار ی ورکنگ کمیٹی کے رکن کی جانب سے مکھتل ٹاؤن سے نکالی جانی والی یاترا کے نام کو محبوب نگر سے انصاف کی یاترا کے بجائے پالمور سے انصاف کے عنوان کو بی۔ جے ۔پی۔کے دھن پر رقص کے مترادف قرار دیا

 

اور کہا کے بی جے پی عرصہ سے محبوب نگر کے مسلم نام کے خلاف پرو پگنڈہ کرتے ہوے اسکو پالمور قرار دیتے آرہی ہے جسپر سیکولر نظریات کے حامل افراد سخت برہمی کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن سیکولر جماعت کانگریس کے مرکزی قیادت کے قرب میں رہنے والے پالیسی ساز ادارہ کے رکن کی جانب سے دھڑلے سے محبوب نگر کو پالمور قرار دینے کے عمل کو انتخاب میں کھڑے ہونے سے پہلے ھی اس مذموم حرکت کو اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارلینیے کی مترادف قرار دیتے ھوے عبدالہادی صاحب نے اپنے یاترا کے جاری وال پوسٹر کی اصلاح کرلینے اوروپالمور کی بجایے محبوب نگر لکھنے اور بی جے پی کے دھن پر رقص کرنے کی بجاے سیکولر نظریات کے مطابق صحیح نام کو صحیح قرار دینے کی ضرورت پر زوردیا

 

اس موقع پر محمد عبدالہادی صاحب ایڈوکیٹ صدرمجلس ،مشتاق رشید ڈپٹی فلور لیڈر بلدی،مزمل محی الدین ومحمد محبوب کونسلران بلدیہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button