نیشنل

کرناٹک میں حلال اشیاء کے خلاف مہم

بنگالورو: کرناٹک میں ہندو تنظیموں نے حلال اشیاء کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دیوالی تہوار کے سیزن میں منگل سےحلال سرٹیفائیڈ پروڈکس کا بائیکاٹ کریں۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے اعلان کیا تھا کہ دیوالی کے موقع پر حلال کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ مہم کے تحت لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پٹاخہ، تہوار کی مصنوعات اور حلال سرٹیفیکیشن والے گوشت کوخریدنے سے گریز کریں اور اس طرح کی چیزوں کا خریداری کے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حلال مصنوعات نہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button