تلنگانہ

گاڑیوں کی تلاشی کے دوران موٹر سیکل سوار کا کلہاڑی سے حملہ _ میدک ضلع کے توپران کے ہوم گارڈ شیخ حفیظ زخمی

میدک _18 اکتوبر ( اردولیکس) گاڑیوں کی تلاشی کرنے والے ہوم گارڈ پر ایک موٹر سیکل سوار شخص نے کلہاڑی سے حملہ کردیا جس میں ہوم گارڈ شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ منگل کو  تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں پیش آیا۔ منگل کی صبح پولیس نے توپران ٹاون کے نرسا پور چوک پر گاڑیوں کی تلاشی لی ۔

 

اس دوران توپران سے تعلق رکھنے والا ملیش نامی شخص کو پولیس نے شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑ لیا۔ گاڑی کے کاغذات پیش کرنے کی ہدایت پر نشے میں دھت ملیش نے ہوم گارڈ شیخ حفیظ کے سر پر کلہاڑی سے حملہ کردیا اور بھاگنے کی کوشش کی۔تاہم وہاں موجود  پولیس نے ملیش کو حراست میں لے لیا۔ حفیظ کے سر سے بہت خون بہہ گیا جس پر انھیں توپران کے ہاسپٹل  لے جایا گیا اور ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہوم گارڈ کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button