تلنگانہ

بندوق میں ربر کی گولی تھی _ تلنگانہ کے وزیر سرینواس گوڈ کی وضاحت

حیدرآباد _ 13 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس سرینواس گوڈ نے میڈیا کی ان اطلاعات کو غلط قرار دیا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے پولیس کی بندوق لے کر ہوائی فائرنگ کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے سرینواس گوڈ نے کہا کہ انھوں نے فریڈم ریالی میں جو ہوائی فائرنگ کی تھی وہ ربر کی گولی تھی انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہوائی فائرنگ کی گولی اصلی تھی تو وہ کابینہ سے مستعفی ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گولی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہو تو محبوب نگر ایس پی سے ربط پیدا کیا جا سکتا ہے کہ گولی اصلی تھی یا ربر کی ۔

سرینواس گوڈ نے مزید کہا کہ وہ آل انڈیا رائفلز اسوسی ایشن کے ممبر ہیں اس طرح اسوسی ایشن کے ممبر کو بندوق چلانے کا اختیار حاصل ہے

واضح رہے کہ یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں نکالی گئی فریڈم ریالی میں ہوائی فائرنگ کردی۔ جس پر سوشل میڈیا میں وزیر موصوف کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

بتایا گیا ہے کہ آج محبوب نگر میں فریڈم ریالی نکالی گئی۔ اس موقع پر وزیر سرینواس گوڈ نے ریالی میں شامل ایک پولیس جوان سے ایس ایل آر گن لے کر اچانک ہوا میں فائرنگ کردی۔جس پر ریالی میں شامل عہدیدار حیران رھ گئے ۔ سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button